English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان متنازع علاقے پر مذاکرات کرے یا نتائج بھگتننے کیلیے تیار رہے،ترک صدر

القمر

استنبول( مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے یونان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متنازع علاقے سے متعلق مذاکرات کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ استنبول میں اسپتال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ایتھنز حکومت جلد یہ بات سمجھ جائے گی کہ ترکی سیاسی،فوجی اوراقتصادی سطح پر یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ بے بنیاد نقشے اور دستاویزات پھاڑ کر پھینک دے۔ صدر اردوان کا کہنا تھاکہ وہ یا تو سیاست اور سفارت کاری کی زبان کو سمجھیں یا پھر میدان میں تکلیف دہ تجربات کے لیے تیار رہیں، ترکی اور ترک عوام پہلے ہی ہر ممکنہ نتیجے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی بحیرہ روم کے مشرقی متنازع علاقے میں گیس کے ذخائر تلاش کر رہا ہے جبکہ یونان اس علاقے کو اپنی ملکیت قرار دیتا ہے۔ یورپی یونین اس
معاملے میں یونان اور قبرص کے ساتھ ہے اور ترکی کو ممکنہ پابندیوں کی دھمکی بھی دے چکی ہے۔ یورپی یونین کے 2طاقتور ملکوں میں سے ایک فرانس کھل کر یونان کا ساتھ دے رہا ہے جبکہ جرمنی ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے