English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد، ناہندگان کیخلاف جیسکو کی کارروائی ، 159 کنڈے منقطع

القمر

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نادہندگان کے خلاف حیسکو کی کارروائی جاری سب ڈویژن قاسم آباد میں ایس ڈی او امتیاز میمن نے کارروائی کرتے ہوئے159غیر قانونی کنڈے کاٹے اور واجبات کی عدم ادائیگی پر67بجلی کے کنکشن منقطع کردیے دوسری جانب سب ڈویژن ہیر آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوروں کے 170غیر قانونی کنکنش منقطع کرکے تار اپنی تحویل میں لے لیے اور نادہندگان کے 71کنکشن منقطع کردیے ۔حیسکوچیف نے کہاکہ بجلی کی چوری ہرگز قبول نہیں ہے پیسوں کے بغیر بجلی فراہم نہیں ہوسکتی اس وقت حیسکو کے ٹوٹل98ارب20کروڑ67لاکھ روپے کے واجبات ہیں جس میں وفاقی اداروں پر 4 ارب 10کروڑ92لاکھ ،صوبائی اداروں پر 8 ارب 72کروڑ56لاکھ روپے جبکہ نجی صارفین پر 85ارب37کروڑ28لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے