ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امدادی سامان نہ ملنے پر بارش متاثرین کا ڈی سی ہائوس کا گھیرائو

میرپورخاص(بیورورپورٹ) بارش سے متاثرین کا امدادی سامان نہ ملنے پر ڈپٹی کمشنر ہاوس کا گھیراو اور مرکزی شاہراہ پر دھرنادے کر احتجاج کیا، ڈی سی ہاوس کے سامنے کھڑے خیموں سے بھرے ٹرالر کو لوٹنے کی کوشش، پولیس نے بروقت پہنچ کر ٹریلر کو لوٹنے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں بارش سے متاثرہ دیہی علاقوں کے مردوخواتین نے امدادی
اشیا فراہم نہ کیے جانے کے خلاف ڈپٹی کمشنر ہاؤس کا گھیراؤکر لیا اور ہاؤس کے سامنے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرین نے ڈی سی ہاؤس کے سامنے کھڑے خیموں سے بھرے ٹرالر کو لوٹنے کی کوشش کی لیکن پولیس کے بروقت پہنچنے پر ٹرالر لوٹنے سے بچالیا گیا ۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور امداد دینے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں