English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد: اقدام قتل و دیگر سنگین وارداتوںمیں ملوث ملزم گرفتار

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈوجام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،پولیس مقابلے اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔ ٹنڈو جام پولیس نے ٹنڈو قیصر لنک روڈ ڈرب کالونی کے قریب چھاپے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم معشوق نظامانی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ ٹنڈوجام پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگرفتار ملزم معشوق نظامانی ڈکیتی، اقدام قتل،پولیس مقابلے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے جس کے مقدمات حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات میں درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے