English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق میں بم دھماکا‘ راکٹ حملے میں 2 تُرک فوجی ہلاک

القمر

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی شہر نجف میں انگریزی زبان سکھانے والے امریکی ادارے میں دھماکا ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بم دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تاہم حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب شمالی عراق میں جاری تُرک فوج کے آپریشن کے دوران 2فوجی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں نے سرحدی علاقے میں راکٹ گرینیڈز سے حملہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے