English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوئے تو فلسطین مذاکرات کی میز پر واپس آجائے گا، نتن یاہو

واشنگٹن:اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ دوبارہ منتخب ہو گئے تو فلسطین مذاکرات کی میز پر واپس آ جائے گا۔

امریکہ میں ایک اجلاس کے دوران نتین یاہو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد اب فلسطینیوں کے پاس اسرائیل کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔

نتین یاہو نے کہا کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کا انتظار کر رہا ہے جس کے بعد فسلطین کے ساتھ صدی کے سب سے بڑے امن معاہدے کے تحت بات چیت شروع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چار عرب ممالک کے ساتھ معاہدے کے بعد اب اسرائیل مشرق وسطیٰ میں تنہا نہیں رہا، اسرائیل کے دوستوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے