ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی ترین نے ایف آئی اے طلبی کے حوالے سے اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا

ملتان (آئی این پی) جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین نے ایف آئی اے طلبی کے حوالے سے اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔ اپنے جواب میں علی خان ترین نے مؤقف اختیار کیا کہ میں آج تک کسی بھی طرح سے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ڈیہری شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یا ملز ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں رہا۔ میری حیثیت جے ڈی ڈبلیو میں صرف ایک شیئر ہولڈر کی ہے۔ لہٰذا انتظامی معاملات میں میرے عمل دخل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کمپنیز کے مابین ہونے والے کاروباری فیصلوں کے متعلق مجھ سے پوچھ گچھ کرنا مکمل طور پر غیر منطقی بات ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں