English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریلوے ٹریک پر گانے سننے والے نوجوان کو ٹرین نے کچل دیا

بھارت میں ریلوے ٹریک پر گانے سننے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان میں 23 سالہ نوجوان ہینڈ فری لگا کر اونچی آواز میں گانے سنتے ہوئے ریلوے پھاٹک پار کر رہا تھا کہ ٹرین نے اسے کچل ڈالا۔

خوفناک حادثے کا شکار ہونے والا نوجوان رات گئے پھاٹک نمبر 70 عبور کرنے کے لیے ٹریک پر پہنچا تو ٹرین نے ہارن بجا کر اسے خبردار کیا مگر اسے آواز سنائی نہیں دی۔

نوجوان ہینڈ فری پر اونچی آواز میں گانے سننے میں اس قدر مگن تھا کہ تمام خطرات کو نظرانداز کر بیٹھا اور ٹرین کی زد میں آکر زندگی کھو بیٹھا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ہے اور ابتدائی طور پر واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے