English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طلال چودھری خاتون ایم این اے کو ہراساں کرنے گئے تھے،شہباز گل  

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے  ن لیگ کے رہنما طلال چودھری پر الزام لگاتے ہوئے  کہا کہ  طلال تنظیم سازی کے لیے نہیں، خاتون کو ہراساں کرنے گئے تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدرے پر  فیصل آباد میں مبینہ حملہ پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ  واقعہ افسوسناک ہے، حکومت ایکشن لے گی، واقعے کے بعد خاتون رکن اسمبلی کے گھر پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

شہباز گل نے  طلال چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ رات گئے تنہا خاتون سے کون سی تنظیم سازی ہوتی ہے؟ن لیگ کی قیادت کو چاہیے کہ اس حرکت پر طلال چوہدری کا پارٹی سے اخراج کرے،مریم نواز کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ واقعہ سے تمام سیاستدانوں کا سرشرم سے جھک گیا،عمران خان کیخلاف بھی طلال چودھری بیان بازی کرتے تھے،ان کیخلاف پہلے ایکشن لیا جاتا تو بات یہاں تک نہ پہنچتی،شرمناک ہے ایسے لوگ وزیررہے جو خواتین سے ایسا سلوک کرتے ہیں،معاملہ 3 روزپرانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے