English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسٹمز حکام کی کارروائی ،17 ہزار کلو بھارتی مصنوعی زیورات برآمد

کراچی: ضلع مٹیاری سعید آباد میں کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 17 ہزار کلو بھارتی مصنوعی زیورات برآمد کرلیے۔

ضلع مٹیاری کےعلاقے سعید آباد میں کسٹمز حکام کارروائی کی بڑی کارروائی ، بھارت سے  اسمگل شدہ 17 ہزار کلو بھارتی مصنوعی زیورات برآمد کرلیے، مصنوعی زیورات کی مالیت 2 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ سامان کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا جسے جعلی دستاویزات کے ذریعے منگوایا گیا۔

دوسری جانب کسٹمز حکام نے لاڑکانہ میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ مالیت کی چھالیہ برآمد کرلی۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ سامان کو قبضے میں لے لیا ہےجبکہ ضابطے کی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے