English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“پاکستان چوتھے مارشل لا کا متحمل نہیں ہو سکتا”

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان چوتھے مارشل لا کامتحمل نہیں ہو سکتا.

مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب کوئی پارٹی قیادت کو بتائے بغیر عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا جبکہ محمد زبیر کی آرمی چیف سے ذاتی ملاقات تھی.

احسن اقبال نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیر اعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا اور اپوزیشن استعفے دے گی توالیکشن کمیشن انتخابات کروائے گا، لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے، الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیاجائے جبکہ الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی.

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کرسکتا ہے اور جس نے بھی مارشل لا کا سوچا وہ ملک کا دشمن ہوگا، پاکستان چوتھے مارشل لا کامتحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان کے استحکام اورمضبوطی کا ایک ہی راستہ ہے اوروہ آئین کا راستہ ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے