حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نفرتوں کی سیاست اور لسانیات قتل وغارتگری کی امین ہے آج ایک بار پھر چند مٹھی بھر دہشتگرد پرامن ترقی پذیر سندھ کے امن و سکون کے درپے ہو چکے ہیں، 4 سالتک کراچی اورحیدرآباد کے بلدیاتی اداروں کی سربراہی اپنے ہاتھوں میں رکھ کر دونوں شہروں کے بلدیاتی وسائل کی لوٹ مار کرنے کے بعد اب اپنی دم توڑ چکی سیاست کو ایک بار پھر زندہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ہر حکومت میںشامل رہنے والے کس منہ سے حقوق کے نام پر ریلی نکالیںگے۔جو لوگ 2 شہروں کی بلدیات نہ سنبھال سکے وہ صوبے کے نام پہ ایک بار پھر اپنی دفن ہوچکی سیاست میں جان ڈالنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا کہ آج کراچی کے عوام لسانیت و علیحدگی پسندوں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے لیے کراچی شہر میںتعصب اور علیحدگی پسندی کی سیاست کو مسترد کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پہ مارچ کریں گے۔
ایم کیو ایم صوبے کے نام خونریزی کی سازش کررہی ہے، عاجز دھامرا
القمر
