ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ایس او پیز جاری

اسلام آباد: وزارت صحت نے کورونا کی روک تھام کے لیے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کیٹگری بنادی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے کیٹگری میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔

جب کہ کیٹگری بی ممالک سے آنے والے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ رپورٹ لینا ہوگی اور تمام انٹرنیشنل مسافروں کوگزشتہ سفر اوربیماری کی معلومات دینا ہوں گی۔

سی اے اے کی اے کیٹگری میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، اٹلی، جاپان، ترکی، سعودی عرب اور یورپ کے کچھ ممالک شامل ہیں جب کہ امریکا، بھارت، یواے ای، برازیل، روس، اسپین، کولمبیا، پیرو، ارجنٹینا، میکسیکو، جنوبی افریقا اور دیگر ممالک کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں