English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل آباد: 200 سے زائد سنگین مقدمات کا ریکارڈ تھانے سے غائب

فیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ سے 200 سے زائد سنگین مقدمات کا ریکارڈ غائب کردیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ سے 287 سنگین مقدمات کا سرکاری ریکارڈ غائب ہوگیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تفتیشی افسران نے سال 2018 تا 2020 تک سنگین مقدمات کا ریکارڈ غائب کیا۔ تفتیشی افسران نے مقدمات کا ریکارڈ تھانے میں جمع نہیں کرایا۔

ایف آئی آر 7 سب انسپکٹر اور 30 تفتیشی افسران کے خلاف درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی افسران نے 200 مقدمات کی مثلیں بھی جمع نہ کرائیں۔ مقدمات کا ریکارڈ غائب ہونے سے شہری بھی انصاف سے محروم ہوگئے۔ جب کہ قانونی کارروائیاں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے