English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو یہ روز ہوگی‘ مسلم لیگ ن

القمر

اسلام آباد( آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو یہ بغاوت ہر روز ہوگی،ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اور بدنما باب کا اضافہ ہو گیا،آج تہجد کے وقت ہمارے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا،گزشتہ ادوار میں حکمران رہے ہیں وہ آج غدار ہو گئے، سیاسی مقابلہ کرنا ہے تو سیاسی میدان میں آوَ، مسئلہ ابھی شروع ہی نہیں ہوا کہ بغاوت بغاوت کہنا شروع ہو گئے، ہمت ہے تو ہتھکڑی لگاؤ لیکن یہ ہتھکنڈے نہیں چلیں گے، جب کچھ نہیں رہ جائے تو پھر بغاوت کا الزام لگایاجاتاہے،عثمان بزدارمعصوم آدمی ہیں وہ اس معاملے میں نہ پڑیں کہیں کل آپ کانقصان نہ ہو جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی رہنما احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج کیے جانے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں آج ایک شہری بدر رشید نے ملک کے سابق وزرائے اعظم،سابق وفاقی وزرااورسابق گورنر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا،اگر وفاقی وزرا میں ہمت ہے تو بدر بشیر کا سہارا نہ لیں،خود سامنے آئیں،وزیر داخلہ اپنے نام سے مقدمہ درج کرائیں،مسلم لیگ (ن ) ان مقدمات کا سامنا کرے گی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر آئین کی بات کرنا، عوامی مسائل کو اجاگر کرنا بغاوت ہے تو ہر روز بغاوت ہو گی، اگر اپنے حق کے لیے بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز یہ بغاوت ہو گی، اگر حکومت کو گھر بھیجنے کی بات کرنا غداری ہے تو ہر روز یہ بغاوت ہو گی اگر سی پیک کی بندش کی بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز بغاوت ہو گی، اگر ملک کے خلاف سازش کو بے نقاب کرنا بغاوت ہے تو ہر روز بغاوت ہو گی، اگر کشمیر کے سودے پر بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز بغاوت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی ان سے ہے جو پاکستان کے آئین سے روگردانی کرتے ہیں چاہے وہ فوجی، جج، بیوروکریٹ،سیاستدان یا صحافی ہوں،حکومت سے درخواست ہے کہ بدر رشید کا چہرہ تو کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے