English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عارف علوی کی امیرکویت سے ملاقات‘الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت

القمر

کویت سٹی(اے پی پی) صدرعارف علوی نے نئے امیرکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی اور مرحوم امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایوان صدر کے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت گزشتہ روزکویت پہنچے۔ انہوں نے پاکستان اور عوام کی جانب سے کویت کی قیادت سے امیر کویت کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ عارف علوی نے شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو پاکستان کا مخلص اور آزمودہ دوست قرار دیا جنہوں نے دونوں ممالک کے عوام کو قریب تر لانے میں گراں قدر کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام اور دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں مرحوم امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی کوششوں کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔صدر مملکت نے نئے امیر کویت کی ذمے داریاں سنبھالنے پر نیک تمنائوں کا اظہار کیااور ان کی دانشمندانہ قیادت میں کویت ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے