کراچی: 5 اکتوبر عالمی یوم تکریم اساتذہ کے موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ نے جامعہ کراچی میں ہفتہ تکریم اساتذہ کا اہتمام کیا، اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ نے جامعہ کراچی کے اساتذہ میں شیلڈز اور کارڈ تقسیم کیے۔
ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی شعور تنولی کا کہنا ہے کہ اساتذہ ہمارے مربی ہیں، ہم انھیں ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم تکریم اساتذہ منایا گیا، جس میں استادوں کو گلدستہ اور اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئی۔

