English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغربی کنارے میں ہزاروں مکان تعمیر کرنے کی اسرائیلی منظوری

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کارکے لیے مزید ہزاروں مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کی رپورٹ میںکہا گیا کہ حکومت نے غرب اردن اور بیت المقدس کی یہودی کالونیوں میں 4 ہزار سے زائد مکانات تعمیر کی منظوری دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں قائم بیتار عیلیت یہودی کالونی میں ایک ہزار، بیتار عیلیت میں 2 ہزار اور عیلی نامی یہودی کالونی میں 625 مکان تعمیر کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے امارات اور بحرین سے معاہدوں کے باعث غرب اردن اور القدس میں آباد کاری کے منصوبوں کی منظوری میں تاخیر کی تھی،جسے دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب انتہا پسند آباد کاروں کے ایک گروہ نے الخلیل میں فلسطینی چرواہوں پر حملہ کردیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی مدد سے آبادکاروں نے مشرقی یطا میں ثعلہ کے علاقے میں مقامی چرواہوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ بعد میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک چرواہے کو گرفتار بھی کرلیا۔ ادھر نابلس میں آباد کاروں نے غیر قانونی بستی یتسہار کے قریب حوارہ گاؤں میں فلسطینی باغبانوں پر حملہ کردیا،جس کے باعث 3افراد زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے