English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کی دوسری لہر نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

القمر

لندن /پیرس /اوٹاوہ/ماسکو(آن لائن)دنیا بھر کو کووڈ 19کی دوسری لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ، دنیا کے کئی ممالک میں وبا کے پھیلائو میں دوبارہ تیزی آگئی، جس کے بعد صرف ایران میں ایک دن میں 239 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ، فرانس، اسپین، اٹلی، ارجنٹینا اور چیک ریپبلک بھی شدید متاثر ہورہے ہیں ، عالمی سطح پر شادیوں، سماجی تقریبات اور عوامی اجتماعات پر پھر سے پابندیاں شروع کردی گئیں،سائنس دانوں نے شہریوں کو مکمل احتیاطی تدابیر اپنانے اورایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی تجویز دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے عفریت نے پھر سر اٹھالیا، دنیا کے کئی ممالک میں وبا کے پھیلائو میں دوبارہ تیزی آگئی جس کے بعد صرف ایران میں ایک دن میں 239 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے ،بھارت میں کورونا کی شدت میں کمی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ،بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں، برطانیہ، فرانس، اسپین، اٹلی، ارجنٹینا اور چیک ریپبلک بھی شدید متاثرہورہے ہیں ، کورونا سے ہلاکتوں کے باعث سب سے زیادہ بھارت شدید متاثر ملک بن گیا، عالمی سطح پر شادیوں ، سماجی تقریبات اور عوامی اجتماعات پر پھر سے پابندیاں شروع کردی گئیں، ایران، اٹلی، برطانیہ، یورپ اور ملائشیا میں شادی، عوامی و سماجی اجتماعات پر ایک بار پھر پابندیوں کا اطلاق کیا جار ہا ہے۔دوسری جانب روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ان کے کچھ رشتے داروں اور احباب کو روس میں تیار کردہ کرونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے یوکرین کے سیاستدان اور اپوزیشن کے سیاسی کونسل کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے یوکرینی سیاستدان کو بتایا کہ ان کے کچھ رشتے داروں اور احباب کو کورونا وائرس کی روسی ساختہ ویکسین لگا دی گئی۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ میرے قریبی افراد، قریبی رشتے دار اور آس پاس کام کرنے والے افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے