اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے جلاوطنی کے دوران لندن میں خریدے گئے فلیٹس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے جلا وطنی کے دوران برطانیہ میں 13 لاکھ 31 ہزار 7 پائونڈز میں 4 فلیٹس خریدے اور انہوں نے کاروباری شخصیت، بارکلے بینک، بھتیجی عاصمہ ڈار سمیت دیگر سے قرض لیا۔ احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق لندن میں فلیٹ 2005 ء میں 2 لاکھ 35 ہزار پائونڈ میں خریدا گیا، دوسرا فلیٹ ایک لاکھ 60 ہزار پانڈ میں خریدا گیا، 2007 ء میں تیسرا فلیٹ 6 لاکھ 50 ہزار پائونڈ میں خریدا گیا ۔شہباز شریف نے جلاوطنی کے دوران 2009ء میں لندن میں چوتھا فلیٹ 2 لاکھ 86 ہزارپائونڈ میں خریدا ۔
نیب، شہباز شریف کے لندن فلیٹس کی تفصیلات جاری
القمر
