ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تربت: بلوچ گلوکار حنیف چمروک کو قتل کردیا گیا

گوادر (آن لائن) بلوچی زبان کے گلوکار حنیف چمروک ضلع کیچ کے شہر تربت میں نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ حنیف چمروک تربت کے مضافات میں واقع گاں سنگانی میں اپنے گھر کے باہر کے کچھ نوجوانوں کے ساتھ میوزک کلاس لے رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔پولیس نے کہا کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ علاوہ ازیں مقامی پولیس کے مطابق گلوکار حنیف چمروک کو متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ گلوکار پر حملے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ حنیف چمروک کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور بعد میں ان کی لاش کو اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں