حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مہنگائی اوربے روز گاری ایک اور زندگی نگل گئی، 3بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ ہوسڑی کے قریب گوٹھ اللہ بخش سولنگی میں 3 بچوں کے باپ حیدر علی سولنگی نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حیدر علی سولنگی کئی روز سے بے روزگار تھا جبکہ ماں کینسر کے مرض میں مبتلاہے۔
حیدرآباد:3بچوں کے باپ نے مہنگائی و بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی
القمر
