English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا

غریب کی سواری مزید مہنگی ہوگئی، نجی کمپنیوں نے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ملتان ،راولپنڈی کےدرمیان چلنےوالی مہرایکسپریس کاکرایہ 650سے700کردیاگیا جب کہ راولپنڈی سےچھب کاکرایہ 250 سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا ۔

اٹک سےجنڈجانیوالی جنڈ ایکسپریس کا کرایہ بھی 70سے90روپےکردیاگیا،راولپنڈی سےچھب تک مہر ایکسپریس کابچوں کاکرایہ125 سے200روپےکیاگیا ہے۔

وزیر ریلوے نے نجی کمپنیوں کا ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں کرایوں میں اضافے سے متعلق انکوائری جاری ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق معاہدےکےتحت نجی کمپنیاں کرائے10فیصد مشروط بڑھا سکتی ہیں اور ویلیو ایڈیشن پرریلوےکےکرایوں میں اضافہ ہوسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے