English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کا بحیرہ روم میں گیس کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

القمر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے ساتھ تنازع اور کشیدگی کے باوجود ترکی نے بحیرۂ روم کے مشرقی حصے میں تحقیقی مشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترکی نے اس مقصد کے لییگیس کی تلاش کرنے والا عروج رئیس نامی جہاز متنازع جزیرہ کاستیلوریزو کے جنوبی پانیوں میں پہنچا دیا ہے، جہاں یہ جہاز 12 سے 22 اکتوبر تک گیس کی تلاش کا کام کرے گا، جب کہ 2 دیگر جہاز اتمان اور چنگیز ہان بھی اس کے ساتھ ہوں گے۔ یونان کاستیلورائزو کے ارد گرد کے پانیوں پر اپنا حق جماتا ہے، جب کہ ترکی اسے تسلیم نہیں کرتا۔ ترکی کا نیا تحقیقی مشن انقرہ اور ایتھنز کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اگست میں اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، جب ترکی نے کاستیلوریزو کے جنوب میں اپنا ایک جہاز سروے کے لیے بھیجا تھا۔ یہ جھوٹا سا جزیرہ ترکی کے ساحل سے صرف 2 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ ستمبر میں کشیدگی میں اس وقت کمی ہوئی تھی، جب عروج رئیس تُرک حدود میں واپس لوٹ آیا تھا۔ یار رہے کہ ترکی اور یونان دونوں نیٹو کے رکن ہیں، مگر ان کے درمیان سمندری حدود پر تنازع کی ایک تاریخ ہے۔ اگست میں یونانی وزارتِ خارجہ نے ترکی کے اقدام کو سنگین اشتعال انگیزی کہا تھا، اور یورپی یونین نے یونان اور قبرص کی حمایت کی تھی۔ اگست میں ہونے والی کشیدگی کے بعد ترکی اور یونان نے قبرص اور یونانی جزیرے کریٹ کے درمیان پانیوں میں فضائی اور بحری مشقیں بھی کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے