English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آباد کی نومنتخب تاجر عہدیداران کو مبارک باد

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ترجمان کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ’’آباد‘‘ سب ریجن حیدرآباد کے نائب چیئرمین کاشف شیخ کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے چیمبر کے عہدیداران صدر سلیم الدین قریشی، سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن اور نائب صدر احمد ادریس چوہان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ’’ آباد‘‘ کے وفد میں ذوالفقار احمد فاروقی، محمد فاروق شیخانی، اسد اللہ میمن، یوسف انڑ اور نذیر غوری شامل تھے۔ اِس موقع پر سابق صدر محمد اکرم انصاری، محمد نعیم شیخ، محمد ایوب شیخ، محمد عارف میمن، محمد الناصر اور دیگر تاجر حضرات موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے