English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عاصم سلیم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفا منظور

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز)لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بطور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استعفا منظور بھی کر لیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ پیر کے روز لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے معزز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کی درخواست کی جسے وزیر اعظم نے مہربانی فرماتے ہوئے منظور کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چار ستمبر کو بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اپنا استعفا وزیر اعظم عمران خان کو پیش کیا تھا تاہم وزیر اعظم نے ان استعفا قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور انہیں اپنا کام
جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے