ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد،گاجاموری میں مختلف برادریوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت

حیدرآباد:ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی عبدالوحیدقریشی،ضلعی امیر حافظ طاہر مجید ودیگر شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے ہیں

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گاجاموری میں مختلف برادری نے جماعت اسلامی میں شمولیت کرلی۔ ملاح برادری کے رہنما وڈیرو محمد رمضان ملاح اور گوپانگ برادری کے علی اصغر گوپانگ نے اپنی برادری سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے گاجہ موری میں جلسہ شمولیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاح برادری سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس دُعا کے ساتھ کہ اللہ پاک ان کا یہ فیصلہ آخرت میں بھی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ انہوںنے مزید کہا کہ اس وقت صنعت کار پریشان ، تاجر بے حال اور مزدور نڈھال ہے۔ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، آٹا 75روپے فی کلو، چینی110روپے فی کلو فروخت کی جار ہی ہے غریب کو ایک وقت کی روٹی سے بھی محرو م کیا جا رہا ہے۔ ماں، بہن اور بیٹی کی عزت محفوظ نہیں یہاں ظلم، جبر اور استحصال کا نظام ہے۔ ہم اس نظام کے
بجائے اللہ کا نظام قائم کرنے میں تعاون چاہتے ہیںجو ملکی مسائل کا حل ہے۔ آپ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں یہ ایک جمہوری جماعت ہے،جب لوگ کورونا وبا ء کی وجہ سے پریشان تھے اس وقت یہی جماعت اسلامی کے کارکن تھے جو قوم کی خدمت کررہے تھے۔جلسے سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی، عبدالقدوس احمدانی ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد مطاہر خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالقیوم حیدر، مرکزی میڈیا کو آرڈینیٹر جماعت اسلامی پاکستان کے انچارج نعیم مغل، سعید نظامانی جعفر نظامانی باقر نظامانی اور رمضان نظامانی بھی موجود تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں