English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پورےلندن میں یکساں لاک ڈاؤن نافذ کیاجائےگا، صادق خان

کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر میئر صادق خان نےکہا ہے کہ پورےلندن میں یکساں لاک ڈاؤن نافذکیاجائےگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونابحران پر برطانیہ کی حکمراں جماعت کےرکن پارلیمنٹ کرس گرین مستعفی ہوگئے۔ کرس گرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سےکوروناسےبچاؤکےاقدامات بیماری سےبھی زیادہ برےہیں،میرےحلقےمیں کاروبارتباہی کےدہانےپرپہنچ چکا۔

رہنماحزب اختلاف کئیراسٹارمر نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بورس حکومت وباپرقابورکھنےمیں ناکام ہوگئی، کوروناوباکی نئی لہرکےسبب برطانیہ میں سرکٹ بریکرلاک ڈاؤن لگایاجائے۔

دوسری جانب نیدرلینڈزمیں کوروناکیسزبڑھنےپردو ہفتوں کےجزوی لاک ڈاؤن کااعلان کر دیا۔نیدرلینڈزمیں جزوی لاک ڈاؤن کااطلاق بدھ کی رات 10بجےسےہوگا۔

نیدرلینڈزمیں کورونامتاثرین کی تعداد1 لاکھ 88 ہزارسےزائد،اموات 6 ہزار631 ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے