ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم کو ٹی20ورلڈ کپ2021تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو مزید ایک سال ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے ان کا تقرر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 تک کیا گیا تھا، آسٹریلیا میں طے یہ ورلڈکپ کووڈ 19 کی وجہ سے ملتوی ہوچکا اور اب آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے۔ذرائع کے مطابق بابراعظم اب ورلڈکپ 2021 تک ذمہ داریاں نبھائیں گے، بابر اعظم کی بطور کپتان مدت میں ایک سال توسیع کا باقاعدہ اعلان پی سی بی جلد کرے گا۔ بابراعظم قومی ون ڈے ٹیم کے قائد بھی ہیں جب کہ آئندہ مرحلے میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں