English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کی رہائشی عمارت میں دھماکا پراسراریت اختیار کرگیا

القمر

 کراچی: مسکن چورنگی کے قریب رہائشی عمارت اللہ نور اپارٹمنٹ میں دھماکا پراسراریت اختیار کرگیا اس سے قبل بھی مذکورہ عمارت میں اسی بینک کے ساتھ قائم ریسٹورنٹ میں رواں سال 9 جنوری کو زور دار دھماکا ہوا تھا  جس میں 3 ملازمین زخمی ہوئے تھے۔

گلشن اقبال پولیس کے مطابق زخمیوں نے بیان دیا کہ صفائی کے دوران چولہے کا پائپ نکلنے سے گیس کا اخراج ہوا جس کے باعث گیس جمع ہونے کی وجہ سے ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا۔ دھماکا ہونے کے بعد جو مناظر تھے اسے دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہاں پر بارودی مواد پھٹا ہو۔

یہ پڑھیں : کراچی میں گیس لیکیج دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

اس دھماکے کے بعد گزشتہ روز اسی نوعیت کے خوف ناک دھماکے نے تفتیشی افسران کو نئی الجھن سے دوچار کر دیا ہے حالانکہ بم ڈسپوزل یونٹ پہلے ہی دھماکے کو گیس اخراج کا دھماکا قرار دے چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے