English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل: خودکش دھماکا میں 29 جاں بحق، متعدد زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پل خشک علاقے میں تعلیمی مرکز کے باہر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 29افراد جاں بحق اور 70سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے پل خشک میں دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا، بعض زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان  کا کہنا ہے کہ ایک بمبار نے سیکیورٹی گارڈ کے حلیے میں مغربی کابل کے علاقے دشتِ برچی میں کوثرِ دانش تعلیمی مرکز کے باہر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت بڑی تعداد میں طلبہ سواریوں کے انتظار میں جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے جب کہ عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان نے اس کارروائی سے تعلق ہونے کی اطلاعات مسترد کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے