English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیاز کی برآمد پر پرغیر اعلانیہ پابندی عائد

القمر

 اسلام آباد / کراچی: وزارت تجارت نے پیاز کی ایکسپورٹ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکسپورٹ کے لیے فائیٹو سرٹیفکیٹ کا اجراء روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تجارت نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے پابندی لگائی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلا دیش اور ملائیشیا ایکسپورٹ ہورہی تھی، اور پابندی کے  بعد اب پیاز کی ایکسپورٹ کے بھاری مالیت کے آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس ادائیگیاں وصول کرنے والے ایکسپورٹرز کو اجازت دی جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے