English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ مہنگائی کا گراف بہت جلد نیچے آجائے گا ‘ عثمان ڈار

القمر

سیالکوٹ (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وز یر اعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے ہیں، امید ہے بہت جلد موجودہ مہنگائی کا گراف نیچے آجائے گا ،قوم سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہی ہے تاہم موجودہ حکومت کی خواہش ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے قوم کو ریلیف دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جناح ہائوس میں تحریک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے عہدیداران سے تنظیم سازی کے حوالے سے میٹنگ کے دوران گفتگو میں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے