English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی بلوچستان کے لیے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ جلدجنوبی بلوچستان کا دورہ  کرکے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا،جنوبی بلوچستان دیگر علاقوں کی طرح ترقی کرے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، جس میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف، وفاقی وزرا اورمعاونین خصوصی بھی شریک تھے،اجلاس میں جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور جنوبی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیلئے مجوزہ ترقیاتی پیکج پربریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دی، گوادرملکی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،گزشتہ ادوارمیں جنوبی بلوچستان کو نظراندازکیا جاتا رہا، جنوبی بلوچستان کے عوام کو غربت اورپسماندگی کا سامنا رہا،گوادربندرگاہ خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے