English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی میں زلزلے سے ہلاکتیں51 ہوگئی

القمر

انقرہ (صباح نیوز+اے پی پی) ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 51 تک پہنچ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے میں زخمی ہونے والے 200 سے زاید افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ازمیر میں سرچ اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ علاوہ ازیںترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ماحولیات و آباد کاری نے بتایاکہ اب تک ایک 100 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے، متاثرہ مقامات پر تقریباً 5 ہزار سے زیادہ افراد امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ 56ہزار موبائل خوراک یونٹ متحرک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے