English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدارتی انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ک مابین کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ پولنگ کے بعد نتائج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

غیر ملکی میٖڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک کے جوبائیڈن 224 جب کہ ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ نے 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ صدر منتخب ہونے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

امریکا کی 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کو برتری جب کہ 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن کو جیت چکے ہیں۔

امریکی کی کُل 50 ریاستیں ہیں۔ ابھی 15 ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

ٹیکساس اور فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مارلیا۔ ٹرمپ ان دونوں ریاستوں میں واضح برتری حاصل کرلی۔ ٹیکساس میں 38 اور فلوریڈا کے 29 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

دوسری جانب نیویارک، نیو میکسیکو، ایری زونا اور کیلیفورنیا میں بائیڈن کو اکثریت حاصل ہوگئی۔ کیلیفورنیا 55، نیویارک 29 اور واشنگٹن کے 12 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

ریاست اوتاہ، ورمونٹاور، ویسٹ ورجینیا، مونٹانہ، انڈیانا، میسوری، نارتھ کیرولینا اور نیو ہیمپشائر میں ری پبلکن کے گورنرز کامیاب ہوگئے۔ واشنگٹن، نارتھ کیرولینا اور ڈیلاویر میں ڈیموکریٹک امیدوار گورنر بن گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے