English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کی مزید 5 ریاستوں میں بھنگ کا استعمال جائز قرار

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کی 5 ریاستوں کے شہریوں نے بھنگ کے استعمال کو جائز قرار دینے کے حق میں ووٹ دیدیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی انتخابات کے دوران 34ریاستوں میں نئے قوانین بنانے کے حوالے سے بھی ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران ریاست نیو جرسی، ایریزونا، جنوبی ڈکوتا، مسیسپی اور مونٹانا کے عوام نے بھنگ کے استعمال کو جرم قرار دینے کے خلاف ووٹ دیا۔ ان ریاستوں میں بھنگ کو مختلف بیماریوں کے لیے دوا بنانے کی اجازت ہے، تاہم نئے قانون کے بعد اسے تفریح کے طور پر بھی آزادانہ استعمال کیا جاسکے گا۔ سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مونٹانا اور مسیسپی میں بھنگ کے استعمال کو قانونی قرار دینے کے حوالے سے حتمی نتائج جاری نہیں کیے گئے،جب کہ ایریزونا، جنوبی ڈکوتا اور نیو جرسی ریاستوں میں اس حوالے سے قوانین میں ترمیم کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ترمیمی قانون کی رو سے ایریزونا میں 21 سال سے زائد عمر کے افراد بھنگ استعمال کرسکیں گے۔ نئے قانون کے تحت بھنگ کی خرید و فروخت پر 16 فیصد ٹیکس نافذ کرکے ریاستی کمائی میں اضافہ کیا جائے گا۔ جنوبی ڈکوتا میں بھنگ کی کاشت اور کاروبار کرنے کی اجازت بھی دی گئی۔ ویب سائٹ بیلٹ پیڈیا کے مطابق 3نومبر کو ہونے والے انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 34 ریاستوں میں 202 نئے قوانین بنائے گئے، جن میں بھنگ کے استعمال، اسقاط حمل، تارکین وطن کو شہریت دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے سمیت ریاست کے لیے نئے جھنڈے بنانے جیسے قوانین کی بھی منظوری دی گئی۔ نئے قوانین پر اب ریاستی حکومتیں عمل کرکے نئے ضوابط بنائیں گی اور اسے عوام کیلیے نافذ کردیا جائے گا۔ امریکا میں بڑے پیمانے پربھنگ کا استعمال ہوتا ہے۔ گزشتہ سال اس سے 15 ارب ڈالر کا کاروبار ہوا تھا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اب اس کا کاروبار بڑھ کر 30 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ امریکا میں پہلے ہی 11 ریاستوں میں بھنگ کے قانونی استعمال کی اجازت ہے، تاہم اس کے استعمال کے بعد کسی کو نقصان پہچانے پر بھاری جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے