English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیمی ادارے: 1257 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی:  سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں 1257 افراد  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے عداد و شمارے کے مطابق تعلیمی اداروں میں یومیہ 22 کیسز رپورٹ ہو نے کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں 2مہینوں میں 1 لاکھ 38 ہزار 164 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 1257 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1لاکھ27 ہزار 269 کیسز کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع وسطی کے تعلیمی اداروں میں 203 ،کورنگی 118، ضلع شرقی 233،ضلع غربی 28 اور  ملیر  میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ حیدرآبادمیں  77، میر پور  میں 31، سکھر میں 45 ، جامشورو میں 61، ٹنڈوالھیار میں 4 اور ٹھٹہ میں 61 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق  سندھ میں مٹیاری میں 44،  ٹنڈومحمد خان میں 11 ، میرپورخاص میں 31 اور تھرپارکر میں 20 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے