اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹا،چوروں اور بددیانتوں سےعوام بچ کر رہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہاکہ پی ڈی ایم ہمارے لیے کوئی چیلنج نہیں، پی ڈی ایم کے اپنے اندر یکجہتی نہیں ہے،نواز شریف مشرف دور میں جہاز میں ڈالر لاد کر معافی مانگ کر گئے تھے،ان لوگوں کی پوری دنیا میں جائیدادیں ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے ہم دوسرے ممالک کی نسبت کم متاثر ہوئے، منہگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے، ہمارے لیے منہگائی اور بے روزگاری چیلنج ہے،آیندہ سال تبدیلیوں اور منہگائی کے خاتمے کا سال ہو گا، ہماری ساری کوشش منہگائی اور بے روز گاری میں کمی کرنا ہے۔

