English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی خواجہ نذیر گرفتار

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ نذیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیب آفس کے باہرپتھراؤ کے معاملہ پر ایم پی اے خواجہ عمران نذیرکی گاڑی کو شناخت کر لیا گیا۔فیصل ٹاؤن میں ٹریفک پولیس نے خواجہ نذیر کی گاڑی  کو روکا اور گاڑی کی شناخت کر کے پوچھ گچھ کی۔

پولیس نے خواجہ نذیر کو حراست میں لینے کے بعد چوہنگ تھانے منتقل کر دیا۔گرفتاری کےدوارن خواجہ نذیر کی پولیس سے بحث و تکرار بھی ہوئی اور وہ مسلسل فون پر رابطے کرتے رہے۔

خواجہ عمران نذیر مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری ہیں اور مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی کے وقت ہنگامہ آرائی کے دوران ان کی گاڑی کے استعمال ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے