English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بینکویٹ یا بند ٹینٹس میں شادی پر پابندی کا اعلامیہ

القمر

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کی دوسری لہرشروع ہونے کے بعد بند ٹینٹ یا کانوپی ٹینٹ (بینکویٹ) کا استعمال ممنوع اور بوفے ڈنر یا لنچ بند جبکہ اب کھانا ڈبوں میں ملے گا۔

میڈیا کے مطابق ٹیبل پر سروس بھی فراہم کی جا سکے گی اور ہر مہمان کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے اور سینی ٹائزر بھی میزبان فراہم کرے گا  نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں ہیں جبکہ پنجاب کے سات، سندھ کے دو، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے ایک، ایک شہر میں اس کا نفاذ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے شادی تقریبات بارے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جن کا نفاذ 20 نومبر سے مخصوص شہروں میں ہوگا اور  شادی گائیڈ لائنز کا نفاذ مخصوص شہروں کے شہری علاقوں میں ہو گا جبکہ تقریب کا انعقاد اور جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا۔

رپورٹس کے مطابق گائیڈ لائنز کے مطابق شادی کی ان ڈور تقریب پر پابندی تاہم آئوٹ ڈور کی اجازت ہوگی  اور مارکیز میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ شادی کی آؤٹ ڈور میں کنوپی ٹینٹ کا استعمال ممنوع ہو گا۔

آؤٹ ڈور شادی تقریب میں ایک ہزار مہمان شرکت کر سکیں گے اور شادی تقریب میں شرکا کے مابین 6 فٹ کا فاصلہ ہوگا اور شادی تقریب کا میزبان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہوگا۔

واضح رہے  شادی تقریب کا دورانیہ 2 گھنٹے رات دس بجے تک ختم کرنا ہوگی اور شادی کی تقریب کے ہر مہمان کیلئے ماسک پہننا لازم ہوگا جبکہ شادی میں شریک ہر مہمان کو ماسک اور سینیٹائزر میزبان فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے