ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایمرجنسی کال: فائر بریگیڈ عملہ جب پتے پر پہنچا تو اُس کے ہوش اُڑ گئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں صبح 7:30 بجے کے بعد آگ بجھانے والے عملے کو سنچری سرکل کے بلاک میں واقع ایک گھر میں گیس لیک کی کال موصول ہوئی لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو گیس لیکیج کے بجائے دو بچوں کی لاشیں دیکھیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ جب گھر میں داخل ہوا تو اُس نے ایک 12 سالہ لڑکے اور 13 سالہ بچی کی لاشیں پائیں جس پر فوری طور پر عملے نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

ایل اے کاؤنٹی شیرف کے لنکاسٹر اسٹیشن کے افسران کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا جہاں انہوں نے مردہ لڑکا اور لڑکی کے جسموں پر تیز دھار آلے کے ذریعے انتہائی گہرے زخم پائے۔

پولیس نے 12 سالہ بیٹے اور 13 سالہ بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ ماریس ٹیلر سینئر کو گرفتار کرلیا ہے تاہم مزید تحیقات ابھی جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں