ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: کان میں گیس بھرنے سے 18 افراد ہلاک

چین: کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی کی جارہی ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں کوئلے کی کان میں پھنس جانے والے افراد میں سے 18 کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز ڈیاوشوڈونگ نامی کان میں پیش آیا جب کہ یہ 2 ماہ کے دوران اس خطے میں پیش آنے والا دوسرا حادثہ ہے۔ حکام کے مطابق زیر زمین کان میں کاربن مونو آکسائڈ گیس بھر جانے سے 24 کان کن پھنس گئے تھے جن میں سے 18 ہلاک ہو گئے اور ایک کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں