ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آر پار کی باتیں کرنے والوں کے مقدر میں تخت نہیں جیل ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آر پار کی باتیں کرنے والوں کے مقدر میں”تخت نہیں جیل” ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آر پار کی باتیں کرنے والوں کے مقدر میں”تخت نہیں جیل “ہے۔ اپوزیشن اگلے تین سال تک اپنے سیاسی نصیب پر صبر کرے، پی ڈی ایم 2018 کے عوامی فیصلے کی نفی نہیں کرسکتی، یہ اقتدار سے محروم متاثرین کا اجتماع ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر منتخب لوگوں کا منتخب نمائندوں پر استعفیٰ کیلئے دباؤ ڈالنا جمہوریت نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں