English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام کو وزیر دفاع مقرر کرنے کا امکان

جوبائیڈن کے اس فیصلے سے واقف چار افراد نے کہا ہے کہ امریکی صدر 4 اسٹار آرمی جنرل لائیڈ جے آسٹن (ر) کو سیکریٹری دفاع کے لئے نامزد کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اگر سینیٹ سے اس فیصلے کی منظوری ہوجاتی ہے تو آسٹن امریکی تاریخ میں وہ پہلے ساہ فام ہوں گے جو پینٹاگون کے لیڈر منتخب ہوں گے۔

آسٹن پینٹاگون کے سابق سینئر عہدیدار رہ چکے ہیں اور جو بائیڈن اور بائیڈن کے حامی کے طور پر آسٹن کا انتخاب کیا جبکہ بائیڈن نے پینٹاگون کے سابق جنرل صلاح کار اور ہوم لینڈ کے سابق سکریٹری جیہ جانسن کے انتخاب پر بھی غور کیا تھا۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن نے نائب صدر بھی ایک سیاہ فام خاتون کیمالا ہارس کو چنا ہے جو کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام امریکی نائب صدر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے