امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کورونا ویکسین کے ایگزیکٹو حکم نامے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کرلیا.
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکم نامہ کے مطابق پہلے تمام امریکیوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تمام امریکیوں کو ویکسین ملنے کے بعد دیگر ملکوں کو دی جائے گی.
دوسری جانب امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے امریکیوں کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہم نازک مرحلے میں ہیں،حقائق اور اعداد وشمار کو مد نظررکھنا ہوگا.
داکٹر فائوچی کا مزید کہنا تھا کہ بحران سے بچنے کیلئے ہمیں کورونا ایس او پیز کو لازمی اپنانا چاہیے تاہم کرسمس کی وجہ سے کورونا زیادہ خطرناک ہوگا.
خیال رہے کہ امریکا میں مزید ایک ہزار503افرادہلاک اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 90 ہزار 443 ہوگئیں.
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 79 لاکھ 38 ہزار 995 افراد متاثر، 15 لاکھ 50 ہزار 263 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 70 لاکھ 23 ہزار 575 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

