English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائیکورٖٹ:کمشنر کراچی کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے خلاف پٹیشن پر سماعت ہوئی. پٹیشن میں یہ مؤقف اپنایا گیا ہے  کہ افتخار شلوانی کمشنر کراچی کے علاوہ بورڈ آف ریوینو کے بھی سربراہ ہیں جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے.افتخار شلوانی کو کمشنر کراچی کے عہدے سے برطرف کیا جائے.

جج ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا صوبے  میں کوئی اور قابل آفیسر موجود نہیں ہے؟ جو ایک ہی شخص کو ایک سے زائد ڈپارٹمنٹ کی سربراہی دے دی گئی ہے.اس موقع پر عدالت کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں انہیں جنوری کے دوسرے ہفتے تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ افتخار شلوانی گذشتہ دو سالوں سے کمشنر کراچی کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کر رہے  ہیں جبکہ بلدیاتی حکومت کے خاتمے کے بعد انہیں رواں سال ستمبر سے حکومت کی جانب سے  ایڈمنسٹریٹر کراچی کا اضافہ چارج بھی دے دیا  گیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے