English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس اتحاد امت کا مظہر ثابت ہوگی ، میاں مقصود احمد

حیدرآباد: تحفظ ختم نبوت وناموس اہلبیت کانفرنس کی تیاری سے متعلق اجلاس سے صدر علما ء مشائخ رابطہ کونسل میاں مقصود احمد خطاب کررہے ہیں

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق کی زیر صدارت علماء مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے تحت 19دسمبر 2020ء کو ہونے والی تحفظ ختم نبوت ،ناموس اہلبیتؓ و عظمت صحابہ کرام ؓکانفرنس کی تیاری کے سلسلے میںصدر علماء مشائخ رابطہ کونسل پاکستان میاں مقصود احمد کی صدارت میںاجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل علماء مشائخ رابطہ کونسل پاکستان پیرزادہ برہان الدین احمد عثمانی ، نائب امیر جماعت اسلامی و کو آرڈینیٹر علماء مشائخ رابطہ کونسل سند ھ حافظ نصر اللہ عزیز ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سند ھ عبدالوحید قریشی ، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان ودیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر علماء مشائخ رابطہ کونسل پاکستان میاں مقصود احمدنے کہا کہ جماعت اسلامی داعی الی للہ ہے ۔ سند ھ میں مشائخ عظام کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ذمے
داران، مشائخ سے رابطہ کریں انہیں تحفظ ختم نبوت و ناموس اہلبیتؓ و عظمت صحابہ کرام ؓکانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں ۔ اس کانفرنس میں علمائے کرام اور مشائخ عظام اپنے قیمتی خطبات سے شرکاء کو مستفید کریںگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں امت کی اس وحدت کے بغیر دشمن کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ آج جب کہ ہر جگہ انتشار ہے، قوم اختلافات کا شکار ہے، فرقہ واریت کے زہر نے فضا کو خراب کر رکھا ہے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا عنصر ختم ہوتا جارہا ہے ان حالات میں یقیناً یہ کانفرنس اتحاد اُمت کا مظہر اورایک دوسرے کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوگی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ توحید و رسالت اور عقیدہ آخرت کی طرح ختم نبوتؐ کے عقید ت کا تحفظ بھی ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے، اس عقیدے کی حفاظت کسی ایک طبقے یا فرد کی ذمے داری نہیں، بلکہ ہر کلمہ گو مسلمان اس عقیدے کی حفاظت کرنا اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے۔اجلاس سے سیکرٹری جنرل علماء مشائخ رابطہ کونسل پاکستان پیرزادہ برہان الدین احمد عثمانی ، نائب امیر جماعت اسلامی و کو آرڈینیٹر علماء مشائخ رابطہ کونسل سند ھ حافظ نصر اللہ عزیز نے بھی خطاب کیا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے