ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک دن میں کورونا سے مزید 56 اموات، 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280   8,603 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی 46  ہزار376 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 89  ہزار 687، پنجاب میں 125,250 ،بلوچستان میں 17,501، خیبرپختونخواہ 50,762، گلگت بلتستان میں 4,765، اسلام آباد میں 33,695 اور آزاد کشمیر میں 7,517 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 59 لاکھ 6  ہزار 146 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 202  ٹیسٹ کے دوران 3,138 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 56 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,575 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,099، پنجاب 3,265، خیبرپختونخوا 1,439، اسلام آباد 348، گلگت بلتستان 98، بلوچستان 171 اورآزاد کشمیر میں 183 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 74 ہزار 301 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 92 لاکھ 31  ہزار 555 افراد متاثر، 15 لاکھ 75 ہزار 677 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 79 لاکھ 85  ہزار 527 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں