عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث دنیا بھر میں 15 لاکھ 77 ہزار 778 افراد ہلاک جبکہ 6 کروڑ 93 لاکھ 32 ہزار 94 متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ 88 ہزار 705 ہوگئی ہے اور ان میں اب بھی 1 کروڑ 96 لاکھ 65 ہزار 613 ایکٹیو کیسز ہیں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 1کروڑ 58 لاکھ 22ہزار 734 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ 96 ہزار745 ہوگئیں ہے، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 97 لاکھ 67 ہزار371 افراد متاثر، 1لاکھ 41ہزار 772 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 30 ہزار 118 اور اموات 1لاکھ 79 ہزار 32 تک پہنچ گئی ہے۔
دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 25 لاکھ69 ہزار126افراد متاثر، اموات45ہزار280، پیرو میں9 لاکھ 77ہزار 312 متاثر، اموات 36 ہزار455، سائوتھ افریقہ میں 8لاکھ 28ہزار 598افراد بیمار جبکہ اموات کی تعداد 22ہزار574، کولمبیا میں 13 لاکھ 92 ہزار 133 افراد متاثر، اموات کی تعداد 38 ہزار308 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب میکسیکو میں اموات کی تعداد 1لاکھ 12ہزار436، اسپین میں اموات 47 ہزار19، بنگلا دیش میں اموات کی تعداد6ہزار930 افراد، سعودی عرب میں 6002 افراد اس وائرس کا اب تک شکار ہوگئے ہیں۔
واضح رہے برطانیہ میں صحت عامہ کے عملے کے دو اراکین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دینے پر منفی اثرات ظاہر ہونے کے بعد ہدایت کی گئی ہےکہ شدید الرجی میں مبتلا لوگوں کو یہ ویکسین دینے میں احتیاط برتی جائے۔


